کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک سی ای سی اجلاس طلب کر لیا۔پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے کرونا وائرس کے معاملے پر ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اجلاس میںکرونا وائرس کے معاملے پر آل پارٹیز ویڈیو لنک کانفرنس کی تجویز دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا پر قومی بیانئے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لانا ضروری ہے۔دریں اثناءچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے دونوں رہنماوَں نے کرونا وائرس کے باعث ملک و قوم کو درپیش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری اور سراج الحق نے موجودہ حالات میں قومی اتحاد کی اہمیت پر زور اور وسیع تر تعاون پر اتفاق کیا ۔امیرِ جماعت اسلامی نے حکومتِ سندھ کی جانب سے مہلک وبا کی روکے تھام کے لیئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔