پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کے 91 ویں یوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کل 23 مارچ کو منائی جائیگی۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد، بیگم نصرت بھٹو نے tinpot آمر ضیاء اور اس کی جابر مشنری کے خلاف بہادری سے مقابلہ کیا اور ایم آر ڈی و جمہوریت کی بحالی کی تحریک کی سربراہی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے اس جدوجہد میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ جمہوریت اور عوام کے حقوق کی اس جدوجہد کے دوران انہوں نے اپنے خاوند، دو بیٹوں شہید شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بیٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو کھویا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان ہمیشہ بیگم نصرت بھٹو کو یاد رکھیں گے اور وہ ان کے دل و دماغ میں زندہ رہیں گی، کیونکہ وہ جیالوں کو اپنے سگے بیٹوں اور بیٹیوں کی طرح پیار کرتی تھیں۔