• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کی آزادی ضروری، لیکن جنگ جیو گروپ کے سربراہ زیرِ حراست ہیں، بلاول

میڈیا کی آزادی ضروری، لیکن جنگ جیو گروپ کے سربراہ زیرِ حراست ہیں، بلاول 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہلک وباء کے پیش نظر وفاقی حکومت کو قومی پالیسی بنانے اور لاک ڈاوَں کے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ خدانخواستہ اگر کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھی تو ملک کا موجودہ صحت عامہ کا نظام اس کا سامنا کرنے کی بالکل بھی سکت نہیں رکھتا۔

موجودہ غیرمعمولی حالات میں میڈیا کا آزاد ہونا ضروری ہے، لیکن جنگ اور جیو گروپ کے سربراہ زیرِ حراست ہیں وسیع تر ہم آہنگی و اتحاد کو فروغ اور جامع لائحہ عمل کے لیئے آل پارٹیز کانفرنس کے لیئے سیاسی قیادت سے رابطہ کر رہے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاوَس کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک گیر لاک ڈاوَن حالات کا تقاضا ہے، تاکہ آنے والے دنوں میں کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔ 

اٹلی کو آج جس صورتحال کا سامنا ہے وہ لاک ڈاوَن سمیت درست وقت پر درست اقدامات اٹھانے میں تاخیر کا نتیجہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج غریب عوام کا عذر دے کر لاک ڈاوَن نہ کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ بجٹ میں انہوں نے اسی غریب عوام کو کیا ریلیف دیا تھا؟ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ نے لاک ڈاوَن پر پہل کردی ہے۔

تازہ ترین