• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا


وزیر اعظم عمران خان نے آج معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں معاشی امدادی پیکج پر مختلف تجاویز پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ، مشیر تجارت، وزیر، اقتصادی امور سمیت دیگر، وزراء و ماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے جس میںمعاشی امدادی پیکیج پر مختلف تجاویز پر غور ہوگا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی پیکج مختص کرے گی، اجلاس میں ملک کی معاشی، اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

خصوصی معاشی پیکج کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔

تازہ ترین