آپ آف لائن ہیں
ہفتہ یکم صفرالمظفر 1442ھ19؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ژالے سرحدی نے منشا پاشا کا واش ہینڈ چیلنج قبول کرلیا


معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اداکارہ منشا پاشا کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہاتھ دھونے کا چیلنج قبول کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے ہاتھ دھونے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ژالے سرحدی کو بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہاتھ دھونے کا چیلنج دیا تھا جس کی ویڈیو اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔


منشا پاشا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ ماضی کی معروف گلوکارہ ’نازیہ حسن‘ کے مشہور گانے ’ڈیسکو دیوانے‘ پر ڈانس کرتی ہوئی ہاتھ دھو رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گانا ’ڈیسکو دیوانے‘ گا بھی رہی ہیں اور اُس کے ساتھ ہی ڈانس کرتے ہوئے اپنے ہاتھ بھی دھو رہی ہیں۔

منشا پاشا نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈانس کریں اور ہاتھ صاف کریں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اپنے ہاتھ دھوتے وقت اپنی پسند کا کوئی گانا لگائیں اور 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں اور مہربانی کرکے ہاتھ دھوتے وقت اپنے انگوٹھوں کو نظر انداز نہ کریں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری پسند نازیہ حسن ہیں اِس لیے میں نے اُن کا گانا لگایا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ملنے والا ہاتھ دھونے کا چیلنج قبول کرلیا ہے اور اب میں یہ چیلنج ژالے سرحدی، مومل شیخ اور یمنیٰ زیدی کو دے رہی ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ SafeHandsChallenge بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب اداکارہ ژالے سرحدی نے منشا پاشا کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کی ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردی۔


ژالے سرحدی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’ہائے منشا میں نےتمہارا ہینڈ واش چیلنج قبول کرلیا ہے تو اب میں بتاؤں گی کہ کیسے ہاتھ دھوتے ہیں۔‘

اداکارہ نےہاتھ دھونے کا طریقہ بھی بتایا۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او یعنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پوری دُنیا کو ہاتھ دھونےکا چیلنج دیا گیا ہے، لوگ اِس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کی اپنی ویڈیوز بنا رہے ہیں اور ہیش ٹیگ SafeHandsChallange کا استعمال کرتے ہوئےسوشل میڈیا پر شیئر کررے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید