• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: قرنطینہ میں ترک مریضوں کیلئے پولیس کی میوزک پرفارمنس

کورونا: قرنطینہ میں ترک مریضوں کیلئے پولیس کی میوزک پرفارمنس


چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

 جبکہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں، اور اس خطرنک وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں۔

 اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے طبی ماہرین نے لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی تاکید کی ہے جس کے باعث کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اور کئی مماک نے اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔

ترکی میں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جس کیوجہ سے شہری اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور ایسی صورتحال میں لوگ نہ صرف خوفزدہ ہیں بلکہ پریشان بھی ہیں اور اسی پریشانی کو دور کرنے کیلئے ترکی کے شہر Adana میں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کیلئے میوزک پرفارمنس دی۔ اور انہیں اس مایوسی سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی۔