• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں 3 ہفتے پہلے ہی کمیٹیوں سے استعفے کے اعلان کرچکا ہوں، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے پارٹی کی کمیٹیوں سے اپنے استعفے کی وجہ بتا دی۔

اپنے بیان میں اعظم سواتی نے کہا کہ میں 3 ہفتے پہلے ہی 3 اہم کمیٹیوں سے استعفے کے اعلان کرچکا ہوں، میرےاستعفے کے فیصلے کا شیر افضل مروت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ کمیٹیوں سے استعفے کی وجہ پارٹی اور ذاتی کیسز میں مصروف ہونا ہے، میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں اور کل ڈیرہ اسماعیل خان جلسے میں بھی موجود تھا۔

قومی خبریں سے مزید