• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف پولیس متحرک

لاہور میں کورونا وائرس کے باعث لگائی جانے والی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف پولیس متحرک ہوگئی ہے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہےکہ پولیس نے ناکوں پر اب تک 46 ہزار 667 شہریوں کو روکا گیا اور شہریوں سے باہر آنے کا  مقصد پوچھا گیا۔

ذوالفقارحمید کا کہنا ہےکہ 36 ہزار 170 گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی گئی اور  بے مقصد، غیرضروری گھومنے پر 43 ہزار 370 افراد کو وارننگ دی گئی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 475 ایف آئی آر درج کیں اور بے مقصد گھومنے والے 1940 افراد سے دوبارہ سڑکوں  پر نہ آنے کا حلف لیا گیا۔

ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پولیس نے 21404 موٹر سائیکلوں، 6255 رکشوں، 756 ٹیکسیوں کی چیکنگ کی، 5631 کاروں اور 2124 دیگر گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔

سی سی پی اولاہور کا کہنا ہے کہ پولیس کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر  رہی ہے جبکہ سڑکوں پر آنے، ڈبل سواری کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، شہری حالات کی سنگینی کا احساس کریں اور گھروں تک  محدود رہیں۔

تازہ ترین