• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب : ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف چیلنجز سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں

حب ( نامہ نگار ) شہر ی رضا کا ر تنظیم کے با نی علی اصغر چھٹہ اور جنر ل سیکر ٹری غلام رسول بلو چ کی قیادت میں ایک وفد نے جام میر غلام قادر گو رنمنٹ اسپتا ل حب کے ایم ایس حما یت اللہ جعفر سے ملا قات کی اس موقع پر انہو ں نےاسپتا ل میں کورونا وائر س کے پیش نظر کیئے جانے والے انتظا ما ت کے حوالے سے با ت چیت کی ایم ایس حما یت اللہ جعفر نے اس موقع پر وفد سے با ت چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر ز اور پیر امیڈیکل اسٹاف ہر کسی قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت الر ٹ ہیں ، ابتدائی اسکریننگ اور کورونا کی ابتدائی علا مات کی تشخص کے لئے ڈاکٹر حضراتاسپتا لمیں 24گھنٹے ڈیو ٹی پر موجود ہیں انہو ں نے کہا کہ حب میں تفتان اور کو ئٹہ جیسی صورتحا ل نہیں ہے مگر ہمارے ڈاکٹر ز اور پیر امیڈیکل اسٹاف ہر مشکل حا لا ت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیا ر ہیں بعدازاں شہری رضا کا ر کے رہنما ؤں نے آ ئسو لیشن وارڈز کا دورہ بھی کیا۔

تازہ ترین