• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اصلاح المسلمین ضلع خیرپور زون ٹو کا اجلاس

ہنگورجہ(نامہ نگار) جماعت اصلاح المسلمین ضلع خیرپور زون ٹو کا اجلاس زیر صدارت ظھور احمد موجائی منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں ضلع بھر کے عہدیداران نے ویڈیو کانفرنس کال پر شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر کیبرانچوں کے عہدیداران حکومت کی جانب سے آنے والے راشن کی تقسیم میں ان کی مدد کی جائے اور برانچز کم سے کم پندرہ روز کا راشن محنت کش افراد جو بیروزگار ہو گئے ہیں ۔ ان کے گھروں تک پہنچایا جائے اور عہدیدار وں کو ہدا یت کی گئی کہ وہ اپنے گھروں میں محدود ر ہیں اور صابن،سینیٹائزر اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین