• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں سیاسی پناہ گزینوں کو یکم جولائی تک شہری کا درجہ دیدیا گیا

لزبن (اے پی پی) پرتگال کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں یکم جولائی تک ایسے افراد کو شہری تصور کیا جائے گا جن کی شہریت کے لیے دی گئی درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔ اتوار کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد تارکینِ وطن کو حکومتی طبی سہولیات تک رسائی دینا ہے۔ ان درخواست گزاروں میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دینے والے بھی شامل ہیں جنھیں صرف درخواست دینے کا ثبوت دینا ہوگا جس کے بعد انھیں قومی ہیلتھ سروس، ویلفیئر بینیفٹس، بینک اکاونٹس اور دیگر سہولیات تک رسائی ہو گی۔ پرتگال میں اب تک کورونا کے 5170 متاثرین سامنے آئے ہیں جن میں سے 100 کی ہلاکت ہوچکی ہے۔
تازہ ترین