• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرکوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرکوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا


لاہور(مانیٹرنگ سیل)ملک میں انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔ملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے اور انٹرا سٹی بسوں کی آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ گزشتہ دنوں ہی وفاقی حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی تھی۔تاہم اب انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔ٹرک پر ترپال ڈال کر مسافروں کو کراچی سے کوئٹہ پہنچانے کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں کئی مسافر ٹرک میں سوار ہیں۔ملک کے مختلف شہروں سے سیکڑوں افراد کو اسی طرح کوئٹہ پہنچایا گیا جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ان سے ہزاروں روپے بھی اینٹھے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین