• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی اور تجارتی صارفین کیلئے بجلی کے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کے الیکٹرک نے ایک با پھر وضاحت کی ہے کہ منگھوپیر ماربل انڈسٹری ایریا کے رہائشیوں سمیت دیگرصارفین جن کے بل 4,000 روپے سے کم ہیں، ان کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 اپریل 2020 تک کی توسیع کرنے کے علاوہ تمام صنعتی اور تجارتی صارفین کے لئے بھی آخری تاریخ کو 7 اپریل2020 تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج (ISPA) کے محصولات کی وصولی کو 30اپریل، 2020تک موخر کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور شہر بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر بجلی کی متواترفراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین