• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران میں سابق امریکی سفارت خانہ ماسک بنانے والی فیکٹری میں تبدیل

تہران (جنگ نیوز) ایران کی باسیج ملیشیا نے دارالحکومت تہران میں سابق امریکی سفارت خانہ کو ماسک تیار کرنے والی فیکٹری میں تبدیل کردیا ہے اور اس نے امریکا میں مقیم ضرورت مندوں کو طبّی سامان بھیجنے کی پیش کش کی ہے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے 14 مارچ کو یہ اطلاع دی تھی کہ سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت نیم فوجی دستوں پر مشتمل باسیج فورس نے تہران میں امریکی سفارت خانہ کو ماسک تیار کرنے والی ایک ورکشاپ بنا دیا ہے اور وہاں روزانہ پانچ ہزار حفاظتی ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔باسیج فورس کے سربراہ بریگیڈ جنرل غلام رضا سلیمانی نے اتوار کو اس ورکشاپ کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر اس فورس کے ایک عہدہ دار محمد جواد نقراویش نے کہا کہ’’ ہم نے امریکا میں ضرورت مند افراد کو بھیجنے کے لیے سامان تیار کیا ہے اور اس کو سوئس سفارت خانے کے حوالے کردیا جائے گا۔

تازہ ترین