• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی اداکار کین شیمورا کورونا وائرس سے ہلاک


جاپانی ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار کین شیمورا کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔

کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

شیمورا جاپانی انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔

جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 884 ہے جبکہ وائرس سے 52 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔