کراچی میں گزشتہ روز انتقال کرجانے والے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق مذکورہ شخص نے گزشتہ روز انتقال کیا تھا جسے کے انتقال کے بعد اس کی ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز انتقال کرنے والا متوفی کی عمر 71 سال ہے جو مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ شخص کے انتقال کے بعد سندھ بھر میں کورونا وائرس سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں مزید 12 مقامات پر ناکے لگا دیے گئے
واضح رہے کہ ملک میں 1872 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔