• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید یونیورسٹی نے آن لائن کوچنگ شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن کوچنگ اور فزیکل ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کرتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبالرز،کرکٹرز اور ہاکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار کے مطابق جو اسٹوڈنٹس اپنے گھروں میں ہیں ان کی فزیکل ایکٹیوٹیز کو جاری رکھنے کیلئے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ آن لائن ٹریننگ سیشنز ہر ٹیم کیلئے مخصوص واٹس اپ گروپ کے ذریعے چلائے گا اب کھلاڑی گھر میں رہتے ہوئے اپنی ٹریننگ جاری رکھ سکیں گے۔

تازہ ترین