• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام قبول کرنے سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں: ٹیلا ہِل

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ٹریول بلاگر ٹیلا ہِل نے اسلام قبول کرنے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اُن کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی آسڑیلین بلاگر کی تصویر اور نام استعمال کرکے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی ہیں، اور نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔

اسی اکاؤنٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے نام تبدیل کرکے ’طیبہ ‘ رکھا ہے۔

ٹیلا ہِل کی اسلام قبول کرنے کی خبر نے ٹوئٹر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، اور چند ہی گھنٹوں میں ’طیبہ‘ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈ میں موجود ہے۔

ایسی تمام باتوں کی تردید کرنے کے لئے ٹیلا ہِل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا سہارا لیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ ایسی کسی خبر پر یقین نہ کریں، فیک اکاؤنٹ میری تصویر اور نام استعمال کرکے غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔


انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مذکورہ اکاؤنٹ کو بلاک اور رپورٹ کرنے پر بھی زور دیا۔

ٹیلا ہِل کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کے نام کا ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹ بنانے والا میری دوست کی تصویر استعمال کرتے ہوئے کورونا کی تشخیص پر غمزدہ بھی ہے، جو بلکل غلط ہے۔


واضح رہے کہ ٹیلا ہِل نے پاکستان کا مثبت چہرہ عالمی دنیا پر روشناس کروانے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان کے بڑے شہروں کے علاوہ ٹیلا گوردوارہ دربار صاحب بھی گئیں۔

تازہ ترین