• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ وقت ہے کہ ہم آپس کی لڑائی بھول کر ایک ہوجائیں، بلاول


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ ہم آپس کی لڑائی بھول کر ایک ہوجائیں ، ہر صوبے کی وفاق نے مدد کرنا ہوگی، ٹیسٹنگ کٹس پہنچانا ہوں گی۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 4 اپریل کو ملک بھر سے لاکھوں پی پی پی کے جیالے گڑھی خدابخش جمع ہوتے ہیں، لیکن کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کی وجہ سے وہ اکیلے دعا مانگنے کے لئے گڑھی خدا بخش آئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں اپنے عوام کی زندگیوں اور صحت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے کررہی ہیں، جبکہ ہم ان پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں جو اس مشکل وقت میں ہمیں امداد دے کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مختلف فلاحی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور کوشش ہے کہ تمام مستحقین کو راشن پہنچایا جاسکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی ادارہ اس بحران میں کسی کو بے روزگار نہیں کرسکتا اور تمام ادارے ملازمین کو پوری تنخواہ ادا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر عوام تک راشن پہنچارہی ہے، مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اگر آپ امداد کرسکتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم غریب عوام کا خیال رکھ سکیں۔؎

بلاول نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم آپس کی لڑائی بھول کر ایک ہوجائیں جیسے جنگ اور قدرتی آفات میں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں، اس وقت ایسے ہی اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کی وفاق نے مدد کرنا ہوگی، ٹیسٹنگ کٹس پہنچانا ہوں گی وفاق نے ہر صوبے کے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی لباس پہنچانا ہوں گے۔

ساٹ

تازہ ترین