سرکاری ٹی وی کے لیے حکومت نے عوام کی جیب پر 21 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی کے بلوں میں اب سرکاری ٹی وی کے لیے زبردستی 100 روپے لگ کر آئیں گے۔
کوئی سرکاری ٹی وی دیکھے نہ دیکھے، 35 روپے زبردستی بھرتا ہے۔ اب یہ زبردستی کے پیسے 100 روپے کردیئے گئے۔
حکومت اے پی این ایس اور پی بی اے کے 6 ارب روپے پر ٹس سے مس نہیں ہورہی، عوام سے سالانہ زبردستی ساڑھے سات ارب روپے کھینچنے والے سرکاری ٹی وی کو اب 21 ارب روپے سال کے ملیں گے، جبکہ پرائیوٹ اشتہارات کی کمائی اس سے ہٹ کر ہوگی۔