• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کورونا کے مزید 12مریض صحتیاب


سندھ میں کورونا وائرس کے شکار مزید 12 مریض صحتیاب ہوگئے۔

اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے، 4 اپریل کو سندھ میں کورونا وائرس کے 21 مریض صحیتاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللّٰہ سندھ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس مثبت کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا مثبت کے شکار 12 مریضوں کے دوبارہ ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا واحد علاج سماجی میل جول میں کمی اور آئسولیشن ہے، صحت یاب ہونے والے افراد نے خود کو آئسولیشن میں رکھا جس کی وجہ سے یہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ سماجی میل جول کم کردیں گھروں پر زیادہ وقت گزاریں تاکہ ہم متحد ہوکر اس عالمی وباء کا مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللّٰہ پوری قوم اپنے باہمی اتحاد اور حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس وباء کو ختم کرینگے۔

تازہ ترین