• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 51 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 881 ہوگئی

سندھ میں کورونا کے 51 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 881 ہوگئی ہے۔ 

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں 743 کورونا متاثر مریض اب بھی زیرِ اعلاج ہیں، جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 123 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 51 نئے رابطہ کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 881 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں رابطہ کیسز کی مجموعی تعداد 517 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 37، حیدرآباد 4، نوشھروفیروز میں 2 جبکہ سکھر اور سجاول میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق لاڑکانہ میں 6 نئے کیسز کے بعد متاثر ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں کورونا سے متاثرہ 58 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 

صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز ایک شخص کے انتقال کے بعد سندھ میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 15 ہوچکی ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں 8 ہزار 931 کورونا کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 

تازہ ترین