• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے احکامات

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے احکامات


محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری کردیئے۔

کورونا وائرس کے باعث او پی ڈیز کو بند کر دیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 204 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے ملک میں مزید 2 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کل اموات کی تعداد 60 ہو گئی۔

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے 60 مریضوں میں سندھ کے 20، خیبر پختون خوا کے 18، پنجاب کے 16، گلگت بلتستان کے 3، بلوچستان کے 2 اور اسلام آباد کا ایک مریض شامل ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 507 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 3 ہزار 637 افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 76 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 42 ہزار 159 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پنجاب میں 2108، سندھ میں 1036، خیبر پختون خوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں 210، اسلام آباد میں 83 اور آزاد جموں کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین