• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس، ڈیجیٹل ٹریکنگ اینڈ ٹریسنگ میکنزم پر غور

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں روزانہ کی صورتحال پر اجلاس میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے لیے ڈیجیٹل ٹریکنگ اینڈ ٹریسنگ میکنزم پر غور کیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں متاثرہ علاقوں میں کورونا کی روک تھام کی کوششوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں رسد کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت 6ہزار سے 20 ہزار تک بڑھانے پر غور کیا گیا۔کورونا کی صورتحال میں ریلیف کے لیے نوجوانوں کی شرکت اور احساس پروگرام پر غور کیا گیا۔اجلاس میں 11 اپریل کے بعد پروازوں سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔  
تازہ ترین