• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں 18 اپریل کو مردان کے علاقے منگا میں کورونا سے پہلی ہلاکت کے بعد متاثرہ علاقہ 21 روز تک سیل رکھنے کے بعدآج کھول دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر عابد وزیر کے مطابق منگاہ میں کورونا سے بیمار شخص کے انتقال کے بعد19 اپریل کو پورا علاقہ سیل کردیا گیا تھا، تاہم اب علاقہ منگاہ کے صرف دو محلے فی الحال سیل رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ابھی تک سیل رکھے گئے محلوں میں متوفی اور اس کے دوست کا محلہ شامل ہے، دونوں محلوں میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق انٹری ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ منگاہ میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کا لاک ڈاؤن جاری رہے گا، یقین سے کہتے ہیں کہ منگاہ میں وائرس بہت کم ہوچکا ہے۔

عابد وزیر نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل منگاہ کے اطراف سے لیےگئے 109 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے، علاقے میں جراثیم کش اسپرے کے علاوہ واک تھرو گیٹ بھی لگایا گیا ہے،

تازہ ترین