• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واشنگٹن /تل ابیب(پی پی آئی)دنیا بھر کے یہودیوں نے جمعرات کو اپنا سب سے اہم مذہبی تہوار پاسوور منایا اور اس کی ایک دوسرے کو مبارک باددی ،اس مرتبہ گزشتہ برسوں کے برعکس چونکہ اجتماعی عبادت پر کورونا کے باعث پابندی تھی اور صومعہ بند تھے اسلئے عبادات کا گھروں پر اہتمام کیا گیا تھا امریکی صدرٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا، "پاسووریہودیوں کا اور یہودیوں کے لیے خود کفالت کی سچی کہانی ہے۔ میں سبھی کو پاسوورکی مبارک دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سال یہ کافی مختلف ہونے جا رہا ہے۔ ’آپ عبادت گاہوں میں ایک ساتھ نہیں بیٹھیں گے، آپ اپنے گھروں میں رہیں گے، آپ ہمارے ملک کی مدد کریں گے۔ ہم جلد ہی ایک ساتھ آنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین