• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا نیب کیخلاف قرار داد منظور کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (عاصم جاوید ، اویس یوسف زئی) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدلیہ کو دبائو میں لانے کے نیب اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف سازش میں شریک چیئرمین نیب کیخلاف بار کی طرف سے قرار داد منظور کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری حسیب نے سینئر بار ممبرز اور بار کی کابینہ کے ارکان سے کانفرنس کال پر مشاورت کی۔

تازہ ترین