• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم سی ساؤتھ کی جانب سے اسپتالوں، مساجد اور یوسیز میں ڈس انفیکٹیو اسپرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے ڈی ایم سی ساؤتھ انتظامیہ کیجانب سے مختلف اسپتالوں، مساجد اور یوسیزمیں ڈس انفیکٹیو اسپرے کاکام جمعرات کوبھی جاری رہا ۔ لیاری جنرل اسپتال، اسپینسر آئی اسپتال،سول اسپتال، ایس آئی یوٹی، لیڈی ڈفرن اسپتال،میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، فقیری مسجدگارڈن، الانہ مسجد،گلزارانبیاء اور مسجد قباء نشترروڈاور مسجد خلفائے راشدین کے علاوہ ٹیکری کالونی، باتھ آ ئی لینڈ اور ہجرت کالونی اور اطراف کے علاقوں میں اسپرے کاکام انجام دیا اس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی ساؤتھ ملک فیاض اعوان کاکہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے کیلئے ٹینکرزکے ذریعے جراثیم کش محلول اور مینول ڈس انفیکٹیو اسپرے مہم کومزیدتیزکردیاگیا ہے اور اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف یوسیز میں اسپرے کرایاجارہا ہے ۔

تازہ ترین