• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتا، وفاق ذمہ داری ادا کرے ، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، وفاق سندھ کی مدد کرکے اپنی ذمہ داری ادا کرے ، سندھ حکومت سنگین صورت حال کے لئے تیار رہے، صوبائی حکومت کے پاس پورا پلان ہونا چاہئے۔ وہ جمعرات کو بذریعہ ویڈیو لنک ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیرصحت عذرا پیچوہو، سیکرٹری صحت سندھ، ڈاکٹر باری، ایم بی دھاریجو اور ریحان بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بدین میں انڈس اسپتال میں آئسولیشن سینٹر بنایا گیا ہے، جیکب آباد، دادو، سکھر اور لاڑکانہ میں صحت کی سہولتوں پر بھی خصوصی توجہ ہے۔
تازہ ترین