اسلام آباد(وقائع نگار) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم آئین پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئین ریاست کی روح ہوتی ہے اور آئین کو پھاڑنا نہ صرف ریاست کو تباہ کرنا ہوتا ہے بلکہ یہ عوام کی بے عزتی کے مترادف ہے،آئین کو منسوخ کرنیوالوں کو سزا دی جائے، قوم کو آئین دینے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آئین ریاست اور عوام کے درمیان ایک معاہدہ ہوتا ہے، جس سے وفاق کی اکائیاں جڑی ہوتی ہیں اور آئین کو منسوخ کرنا وفاق کے ٹکڑے کرنے اور شہریوں کو ریاست سے جدا کرنے کے مترادف ہے۔