• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے، واجبات ادا کئے جائیں، شہباز شریف

میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے، واجبات ادا کئے جائیں، شہباز شریف


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک اور حکومت پر زوردیا ہے کہ دیگر صنعتوں کی طرح میڈیا ہائو سز کیلئے بھی خصوصی اسکیم دیں، حکومت میڈیا ہا ئوسز کو بلا سود قرض کی فراہمی میں کردار ادا کرے تاکہ میڈیا ہائو سز ملازمین کی تنخواہیں ادا کرسکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت میڈیا کے تمام واجبات فی الفور ادا کرے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو اس وقت گرنے کے قریب ہے۔ حکومت کے عدم تعاون اور پابندیاں عائد کرنے کے سبب میڈیا ہائوسز دیوالیہ پن کے دہانے پر ہیں۔ معاشی بدحالی کی وجہ سے میڈیا ہائو سز بند ہو رہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ اٹھارہ ماہ میں معیشت کے دیگر شعبوں کی طرح میڈیا بدترین بحران کا شکار ہوچکا ہے۔حکومت میڈیا انڈسٹری کیلئے ریلیف پیکیج کا فوری اعلان کرے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت آزاد میڈیا کے بغیر نامکمل ہے، میڈیا کو بچانا جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہے۔

تازہ ترین