پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار 865 ہو گئی، جبکہ اس موذی وائرس سے انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 128 ہو چکی ہے۔
ملک میں 5 ہزار 89 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 39 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 648 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 232 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 34 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 2 ہزار 8 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 45 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 912 ہو چکی ہے جبکہ اموات 42 ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 285 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 3 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 237 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا بھی محفوظ نہیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 145 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 46 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 540 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ پاکستان میں اب تک 78 ہزار 979 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
متاثرہ افراد میں سے 58 فیصد میں کورونا وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے جبکہ 42 فیصد کی ٹریول ہسٹری ہے۔