• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین خفیہ ایجنسیوں کی کینیڈین سیاستدانوں پر اثر اندوز ہونے کی کوشش بے نقاب

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) ایک انتہائی حساس دستاویز کے مطابق ریسرچ اینڈ انالیزیز ونگ (را) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کیلئے کام کرنے والے انڈین انٹیلی جنس ایجنٹوں نے بھاری فنڈنگ سے لابنگ کے ذریعے پاکستان اور اس کے ڈیاسپورا کا تعلق دہشتگردی سے جوڑنے کیلئے کینیڈین سیاستدانوں پر خفیہ طور پر اثر اندوز ہونے کیلئے بڑے پیمانے پر رقم خرچ کی اور غلط اطلاعات پھیلائیں۔ گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈین سیکورٹی افسران کو شبہ تھا کہ انڈیا کی دو مرکزی انٹیلی جنس برانچز نے ایک انڈین شہری سے کہا تھا کہ وہ اس ملک میں سیاست دانوں کو یہ ترغیب دے کہ وہ بھارتی حکومت کے مفادات کو سپورٹ کریں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ را اور آئی بی 2009 سے اس آپریشن کے پس پشت ہیں۔ واضح رہے کہ ستمبر 2017 میں جیو اور دی نیوز نے پہلی بار اس حقیقت کو بے نقاب کیا تھا کہ بھارتی جاسوس ایجنسیاں کس طرح بھاری فنڈنگ استعمال کرتے ہوئے جھوٹی کمپینز اور بوگس لوگوں کے ذریعے پاکستان کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔ دی نیوز میں تین تحقیقاتی آرٹیکلز جو کہ ستمبر 2017 کے وسط میں دی نیوز/ جیو اور جنگ میں شائع ہوئے اور ایک 12 منٹ کی رپورٹ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں پاکستان کے خلاف انڈیا کی گندی کمپین کو بے نقاب کیا گیا تھا۔
تازہ ترین