• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: مہوش حیات اور ماہرہ خان کا پولیس کو خراج تحسین

کورونا: مہوش حیات اور ماہرہ خان کا پولیس کو خراج تحسین


کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اداکارہ مہوش حیات اور اداکارہ ماہرہ خان نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کورونا وائرس کے دوران بہترین انداز میں فرائض انجام دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

تاہم اسی دوران یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ کراچی پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کی تصدیق کراچی پولیس چیف بھی کر چکے تھے۔

پولیس اہلکاروں کی اس ثابت قدمی کے باعث شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اُنہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی ماہرہ خان نے بیان دیا تھا کہ موجودہ حالات میں پولیس اہلکار جس طرح اپنی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں اس پر پوری قوم پولیس فورس کی شکر گزار ہے۔

تازہ ترین