پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن نےاس موقع پر 18 ویں ترمیم پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران کہا کہ جمہوری قوتیں 18ویں آئینی ترمیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گی۔
بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے خاتمے سے متعلق کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔
اس موقع پر پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ملک کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین حالات سے گزررہا ہے، وفاق آئین سے چھیڑ چھاڑ کے بجائےصوبوں کی مدد کرے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سے گفتگو کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، محمود خان اچکزئی، میاں افتخار اور آفتاب شیر پاؤ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
جے یو آئی سربراہ نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے موجودہ حالات میں حکومتی اقدامات پر بات چیت کی۔