صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان میں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن سے محنت کشوں کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے محنت کشوں کو فوری ریلیف دینے کے لیے احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں محنت کشوں کی بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بنیادی حقوق کے لیے محنت کشوں کی تاریخی جدوجہد پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: اس جمعے بھی گھر میں ظہر پڑھوں گا، صدر عارف علوی
صدرِ مملکت نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت جمود کا شکار ہے، اس وائرس نے محنت کش طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اس وبا کی وجہ سے بے روزگار ہوئے ہیں، حکومت محنت کشوں کی حالت سدھارنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا ہےکہ محنت کش پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔