صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پچھلے جمعہ کی طرح، آج بھی گھر میں نماز ظہر پڑھوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ اس شفیق پیغمبر ﷺ کے پیروکار ہیں جس نے لوگوں کو بارش، سردی اور بیماری کے خطرے میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نماز جمعہ کے اجتماعات بھی محدود رکھنے کا کہا تھا۔