• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اور بہاولپور کے 100 سے زائد کورونا مریض صحت یاب

پنجاب کے شہروں ملتان اور بہاول پور میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مریض کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کو روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان ضلعی حکومت ملتان کے مطابق قرنطینہ میں مقیم 63 مریضوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس پر انہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف بہاول پور میں سول اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج 42 مریض بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر اپنے گھروں کو روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

سول اسپتال بہاول پور کے ایم ایس رانا محمد یوسف کے مطابق صحت یاب ہونے والوں کا تعلق خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر اور کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 6 ہزار 340 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 106ہو گئی ہیں۔

پنجاب میں 4 ہزار 313کورونا کے مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 1 ہزار 921 مریض شفایاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ، آج 12 سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن

ادھر پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 16 ہزار 817 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 385 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 843 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 142 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 300 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین