• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اور بچے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں: اسد قیصر


کورونا کا شکار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اللہ کے کرم سے وہ اور اُن کے بچے بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی صحت کے حوالے سے  ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تیمارداری کرنے والے تمام احباب کی خصوصی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورونا اللہ کی طرف سے ایک امتحان ہے، ہمیں اس امتحان کا صبر، استقامت اور حوصلے سے سامنا کرنا ہے۔

اسد قیصر نے اپنے علاقے کی عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ پوری دنیا میں جاری اس بیماری سے تمام انسانوں کی حفاظت فرمائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت ان کی بیٹی اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین