• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی، نئی کرنسی تومان

تہران (جنگ نیوز) ایرانی پارلیمان نے ملکی کرنسی کی قدر میں سے ’چار صفر‘ ختم کر دینے کا مسودہ قانون منظور کر لیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے اِسنا نے بتایا کہ اس قانون سازی کے ذریعے پارلیمان نے حکومت کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ ایرانی ریال کو درپیش شدید مشکلات کے پیش نظر ملک میں کرنسی اصلاحات متعارف کرا سکے۔ امریکی پابندیوں کے بعد سے ایرانی ریال کو درپیش مسائل گزشتہ چند ماہ میں شدید تر ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریال کے بجائے تومان کو ملکی کرنسی بنا دیا جائے گا، جو 10 ہزار ریال کے برابر ہوتا ہے۔
تازہ ترین