بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے 2019ء کی ویب سیریز کافر کے ریپ سین سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 43 سالہ دیا مرزا نے کہا کہ ریپ سین کی شوٹ کے بعد وہ کانپ رہی تھیں، انہیں الٹی بھی ہوئی۔
اداکارہ نے ویب سیریز میں ایک معصوم پاکستانی خاتون کا کردار ادا کیا جو غلطی سے ایل او سی پار کرکے بھارتی علاقے میں پہنچ جاتی ہے۔
ویب سیریز کو ایک فلم کی شکل میں ریلیز کیا گیا، دیا مرزا نے بتایا کہ فلمائے گئے ریپ سین نے انہیں جذباتی طور پر ہلاکر رکھ دیا تھا۔
کنیز اختر کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے کہا کہ ویب سیریز میں انہیں غلطی سے جیل میں بند کردیا جاتا ہے جہاں میری بیٹی کی پیدائش ہوتی ہے۔
دیا مرزا نے مزید کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ ریپ سین شوٹ کیا، جو انتہائی مشکل تھا، جس کو فلمانے کے بعد میں کانپ رہی تھی بلکہ الٹی بھی کردی۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں نے کردار کو پوری شدت سے محسوس کیا، ایک آرٹسٹ کے طور پر اس کردار سے ہمدردی کی ہوگئی۔
فلم میں موہت رائنا نے صحافی کا کردار نبھایا ہے، جو جیل کی زندگی میں مشکلات سے گزر رہی کنیز اختر کےلیے انصاف کا متلاشی ہوتا ہے۔