پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 7ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دی۔
راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے جبکہ ملتان سلطانز کی یہ لگاتار دوسری شکست ہے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان رضوان 38، افتخار احمد 32 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
اسلام آباد کے جیسن ہولڈر نے 4، عماد وسیم نے 2 جبکہ شاداب خان، نسیم شاہ، محمد شہزاد اور رئیلی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 202 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 53، کولن منرو نے 48 اور حیدر علی 33 بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ جیسن ہولڈر 32 رنز کے ناقابل شکست رہے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے کرس جارڈن نے 2، ڈیوڈ ویلی، اُسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 7ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جانے والا میچ ملتان سلطانز کا ایونٹ میں دوسرا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا میچ تھا۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی فائنل الیون میں محمد رضوان ، شائے ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ویلی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین شامل تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لگاتار 2 میچ میں فتح حاصل کرلی ہے جبکہ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔