• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر منورحسین جماعتی کی والدہ وفات پاگئیں

برمنگھم (نمائندگان جنگ) آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف کے سجادہ نشین، انجمن خدام صوفیا انٹرنیشنل کے چیئرمین اور ورلڈ مسلم فیڈریشن کے ڈائریکٹر پیر سید منورحسین شاہ جماعتی کی والدہ انتقال کرگئیں، مرحومہ زندگی کی 93 بہاریں دیکھ چکی تھیں، رمضان کریم کے دوسرے عشرے میں ان کی وفات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ہوئی اور بروز جمعہ انہیں علی پورسیداں شریف پاکستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ حضرت پیر منورحسین شاہ جماعتی اپنی والدہ کی علالت کےباعثاہلیہ کے ہمراہ پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔ کورونا کرائسز کی وجہ سے پورا نظام لاک ڈائون ہے، بذریعہ ٹیلی فون پاکستان پیر منورحسین شاہ جماعتی کے ساتھ کثیر تعداد میں مختلف شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ محمد سعید مغل ایم پی ای، حاجی نذیر اعوان، حاجی غلام حسین، حاجی الطاف، حاجی شریف مغل، استاد بلال، ظفر مغل، ارشاد اعوان، سید رشید شاہ جماعتی، صاحبزادہ نعمان جماعتی، ملت رسول، ورلڈ مسلم فیڈریشن کے ڈائریکٹر سید ظفر اللہ شاہ ، انٹرنیشنل مسلم فورم کے صاحبزادہ رفیق چشتی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر مرزا اختر محمود، چوہدری شاہ نواز، پیر محمد طیب الرحمٰن قادری، صاحبزادہ تنویر اقبال، مفتی گل رحمٰن قادری، قاری شعیب چشتی، پیر عمران ابدالی، مفتی برکات چشتی، فضل احمد قادری، علامہ وقار احمد بیگ، المدینہ جامع مسجد اینڈ انسٹیٹیوٹ کوونٹری کے مہتمم علامہ نبیل افضل قادری، آستانہ عالیہ حضرت سخی سلطان باہو کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری، قادریہ ٹرسٹ کے چیئرمین صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمٰن قادری، مسلم ہینڈز کے سربراہ پیر سید بخت حسین شاہ، قائد اعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق خان سماں ہیتھ کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چوہدری محمد گلفام، دربارعالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی، اسکالر وعالم دین علامہ حافظ محمد امین صدیقی، امام وخطیب مرکزی جامع مسجد ڈڈلی علامہ حافظ محمد اکرم، حضرت سخی سلطان باہو ٹرسٹ کے چیئرمین صاحبزادہ پیر نیاز الحسن قادری، خطیب والسال علامہ نذیراحمد مہروی، پی پی پی برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری منظور گافا، صاحبزادہ فاروق القادری، الحاج محمد نور جماعتی، علامہ برکات احمد چشتی، حاجی محمد اعظم جماعتی اور دیگر نے صاحبزادہ پیر سید منورحسین شاہ جماعتی سے اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔دریں اثنامرکزی جماعت اہلسنت یوکے،کےچیئرمین محقق اسلام علامہ پیر سید زاہدحسین شاہ رضوی ،مفتی اہلسنت علامہ مفتی فضل احمد قادری (سابق صدر)، مفسر قرآن علامہ قاضی محمد عبدالطیف قادری (سابق صدر )نقیب فکردیوان حضوری صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ قادری (سابق صدر )، مرکزی صدر علامہ پیر مفتی محمد اختر علی قادری ،سینئر نائب صدر صاحبزادہ حافظ محمد ظہیر احمد نقشبندی ،سیکرٹری جنرل مولانا محمد بشیر خان نقشبندی سیکرٹری نشرواشاعت مولانا حافظ نثار احمد رضا مرکزی خازن جانشین مفکر ملت صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری قاری محمد زمان صاحب قادری (نائب سیکرٹری)، خطیب سادات علامہ پیر سید اشتیاق شاہ گیلانی ( نائب صدر سائؤتھ )، مولانا پیر محمد احمد نقشبندی، مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی مولانا قاری محمد علی شرقپوری (نائب صدر یارکشائر )، صاحبزادہ حماد رضا قادری(نائب صدر ویسٹ مڈلینڈ )، صاحبزادہ حافظ فضل محمد قادری ، ڈاکٹر مفتی مصطفی رضا بیگ قادری صاحبزادہ شفقات احمد شاہ ایڈوکیٹ صاحبزادہ حسیب حسین شاہ (نائب صدر ایسٹ مڈ لینڈ)، مولانا قاضی نویدالرحمن قادری (نائب صدر لنکا شائر)، مولانا حافظ غلام مسعود نقشبندی، مولانا حافظ محمد عارف صدیقی ،مولانا حافظ جہانگیر قادری، مولانا خورشید القادری، حافظ ظفر اقبال قادری و جملہ اراکین نے مبلغ إسلام حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی دامت برکاتہم کی والدہ رحمۃ الله عليھا کے انتقال پُر ملال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے مغفرت اور قبلہ پیر منور جماعتی سمیت تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں پیر سید مذمل حسین جماعتی، پیر سید ذاکر حسین جماعتی شاہ، قاری جاوید اختر چشتی،حافظ معین الدین چشتی، سید جاوید شاہ،الحاج محمود خان،حاجی احسان احمد،صدر وکٹوریہ مرکزی جامع مسجد مانچسٹر الحاج احترام خان، حاجی قدیراحمد چوھان، ماسٹر محمد سلیم، چوہدری نصیر سائوالی، چوہدری اختر ملوانہ، چوہدری مسرت علی، چوہدری ذوالفقار علی چھوکر، چوہدری ریاض، علامہ عظیم جی، چوہدری نواز دلو، چوہدری زیب احمد، میاں طاہر نعیم، حاجی غلام ربانی، لالہ صلاح الدین، میاں مشتاق احمد، چچا محمد سلیم، صوفی محمد خالد محود، صوفی محمد طارق جہلمی اور دیگر نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ 
تازہ ترین