• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں قرنطینہ کرنے کیلئے ایس او پیز جاری

عالمی وباء کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پنجاب کی صوبائی کورونا کمیٹی کے وائس چیئر مین ڈاکٹر اسد اسلم نے گھروں میں قرنطینہ کرنے کے ایس او پیز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں قرنطینہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ گھر میں ایک الگ کمرہ دستیاب ہو اور کمرے کے ساتھ غسل خانہ بھی ہو جو صرف مریض کے استعمال میں رہے گا۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق کمرے میں 24 گھنٹے ٹیلیفون کی سہولت موجود ہونی چاہیے اور مریض کورونا کے علاوہ کسی بھی اور بیماری میں مبتلا نہ ہو۔

ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ ایس او پی کے مطابق گھر میں نگہداشت کے لیے کوئی صحت مند شخص موجود ہو، بیماری کی شدت کی صورت میں سفری سہولت بھی موجود ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق شرائط پر پورا اترنے والے فارم حاصل کر کے میو اور ایکسپو فیلڈ اسپتال سے گھر جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین