• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد کھولنے کا اعلان

ایران میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں کے لیے ملک بھر کی تمام مساجد کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیلی ویژن پر خطاب میں ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے 3 روز تک شب قدر کی طاق راتوں میں مساجد رات بارہ بجے سے دو بجے تک کھولی جائیں گی۔

وزیر صحت نے خبردار بھی کیا کہ یہ سمجھنا کہ کورونا وائرس ختم ہوگیا ہے سب سے بڑی غلطی ہوگی اور کہا کہ کسی بھی بے احتیاطی کی صورت میں برا وقت پلٹ کر واپس آسکتا ہے۔

ایرانی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عبادات کے وقت سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین