آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نیب کا عید پر زیرِحراست ملزمان کو ہائی ٹی دینے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے عید الفطر کے موقع پر تمام زیرِ حراست ملزمان کے لیے ہائی ٹی کے انتظام کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کی جانب سے اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیر سگالی کے جذبے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی زیرِ حراست ملزمان کے لیے ہائی ٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: رمضان کے بعد نیب ٹارزن بننے جارہی ہے، شیخ رشید

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر نیب کی حوالات میں زیرِ حراست ملزمان کو ہائی ٹی اور گلدستہ پیش کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ و کوٹ لکھپت جیل میں موجود نیب ملزمان کو بھی گلدستہ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے اعلامیے میں کہا ہے کہ نیب لاہور گزشتہ سالوں کے دوران اسی نوعیت کی فراخدلی کا عملی مظاہرہ کرتا آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نیب اختیارات میں کمی کا حکومتی مسودہ تیار

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں معروف سیاستدان بھی دورانِ حراست عید کے دنوں میں نیب کی سہولتوں سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔

نیب لاہور کا یہ بھی کہنا ہے کہ جذبۂ خیر سگالی کے اقدامات نیب کی انسانی ہمدردی کے ضامن ہیں، تاہم تفتیش و تحقیقات کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

قومی خبریں سے مزید