• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں کورونا سے لڑنے والے طبی عملے کا فٹ رہنے کیلئے ڈانس

انڈونیشیا میں کورونا سے لڑنے والے طبی عملے کا فٹ رہنے کیلئے ڈانس


کورونا وائرس کی مہلک عالمی وباء نے لوگوں کو نہ صرف بے حد خوفزدہ کردیا ہے بلکہ کئی ممالک میں اس وقت بھی لاک ڈاؤن جاری ہے،  تو کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو گھروں سے نکلنے سے سختی سے منع کیا ہے۔

 اس خطرناک وبا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹر اور نرسیں نہ صرف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کا حوصلہ بلند کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے نے ایک دوسرے کا حوصلہ بلند رکھنے اور خود کو فٹ رکھنے کیلئے ڈانس کی کلاس کا انعقاد کیا اور حفاظتی لباس زیب تن کئے ڈانس مووز پیش کئے۔