آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سمندری طوفان امفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں 84 افراد ہلاک

خلیج بنگال میں صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان امفان نے بھارت کے مشرقی ساحلوں اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی، طوفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں 84 افراد ہلاک ہوگئے۔

طوفانی ہواؤں، پندرہ فٹ اونچی لہروں اور شدید بارش نے کولکتا اور مغربی بنگال کے علاقوں کو تہس نہس کردیا۔

طوفان اس قدر شدید تھا کہ ہزاروں مکانات تباہ اور چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، سڑکیں اور کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں۔

طوفان سے عالمی ورثے سُندربن کے جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں، متاثرہ علاقوں سے 30 لاکھ سے زائد افراد کا انخلا ہو چکا ہے۔

طوفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں 84 افراد ہلاک ہوئے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کو کورونا وبا سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔