• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری 24 مئی کے بعد دکانیں صبح نو سے رات سات بجے تک کھلیں گی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام تمام مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاتاہم ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ادھر دکانیں،مارکیٹس اور کاروبا ری مراکز 24مئی تک صبح نو بجے سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔اس کے بعد صبح نو بجے سے رات سات بجے تک کھلا کریں گے۔ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین