• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہانگ کانگ میں ایک دکان پر آئس کریم کا ایک ایسا فلیور متعارف کرایا گیا ہے جس کا ذائقہ آنسو گیس جیسا ہے ۔

دکاندار کے مطابق اس آنسو گیس آئس کریم کو بنانے کے لیے کالی مرچ کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جب کہ اس فلیور کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد جمہوریت پسند مظاہرین کی تحریک کی حمایت کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کے اس فلیور کے ذریعے ہم لوگوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں انہیں یہ احتجاجی تحریک جاری رکھنی ہے اور اپنا جذبہ نہیں کھونا۔

ہانگ کانگ میں فروخت کی جانے والی اس آنسو گیس آئس کریم کی قیمت تقریباً 5 ڈالر ہے۔

گزشتہ سال جون میں ہانگ کانگ میں اس وقت حکومت مخالف مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع ہوا تھا جب حکومت نے ملزمان کی چین کو حوالگی سے متعلق ایک بل پیش کیا تھا جس کی شہریوں نے مخالفت کی اور احتجاج شروع کیا۔